یوکرینی ٹینس پلیئر لیزا کا روسی حریف ڈاریا کے ساتھ مصافحہ سے انکار

اسپورٹس ڈیسک  منگل 2 مئ 2023
میری سب سے بڑی خواہش یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کا خاتمہ ہے، یوکرینی ٹینس پلیئر ۔ فوٹو: رائٹرز

میری سب سے بڑی خواہش یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کا خاتمہ ہے، یوکرینی ٹینس پلیئر ۔ فوٹو: رائٹرز

میڈرڈ: یوکرینی ٹینس پلیئر لیزا ٹی سورنیکو نے میڈرڈ اوپن کے میچ میں شکست کے بعد روسی حریف ڈاریا کیساٹینکا سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔

یوکرینی ٹینس پلیئر لیزا ٹی سورنیکو نے کہا کہ میری سب سے بڑی خواہش یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کا خاتمہ ہے، ڈاریا نے تیسرے راؤنڈ میں لیزا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرینی ٹینس پلئیر کا روسی اسٹار سے ہاتھ ملانے سے انکار

دونوں ملکوں کے درمیان جاری جنگ کے اثرات پلیئرز کے رویوں پر بھی مرتب ہوچکے ہیں، اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے دیگر کئی واقعات بھی سامنے آچکے ہیں۔

عمومی طور پر میچز کے اختتام پر ہارجیت سے قطع نظر پلیئرز ایک دوسرے سے ہاتھ ملاکر گراؤنڈ سے رخصت ہوتے ہیں جس کا مقصد اسپورٹسمین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔