19سال بعد پاکستان اور ایتھوپیا کے فضائی روابط بحال

ایتھوپین ایئرلائن کی عدیس ابابا سے براہ راست پہلی پرواز آج صبح کراچی پہنچے گی


Staff Reporter May 09, 2023
ایتھوپیا اور قرب و جوار کے ممالک میں 2 ارب روپے کی تجارت کے مواقع موجود، ایتھوپین سفیر۔ فوٹو: نیٹ

عرصہ 19سال بعد ایتھوپین ایئرلائن کی عدیس ابابا سے براہ راست پرواز آج الصبح کراچی پہنچے گئی، پرواز کی آمد پر ایئر پورٹ لاؤنج میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی از سر نو بحالی سے تجارت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا، پرواز پی کے ای ٹی 694 کے ذریعے 4 اسٹیٹ منسٹر بھی پہنچ رہے ہیں۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایتھوپین ایئرلائن سے براہ راست پرواز جناح ٹرمینل پراتری، سن 2004 تک ایتھوپیا اورکراچی کے درمیان براستہ دبئی پروازیں آپریٹ کی جاتی تھیں، عرصہ 19سال بعد ماضی کے یہ فضائی رابطے دوبارہ بحال ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امارات، آذربائیجان، ایتھوپیا کا پاکستانی ہوابازی شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ای ٹی 694 آج منگل کی صبح 05 بج کر 05 منٹ پرجناح ٹرمینل پراتری، اس حوالے سے کراچی ایئرپورٹ کے لاؤنج میں ایک پروقارتقریب بھی منعقد کی گئی۔

لگ بھگ دودہائی بعد ایتھوپیا، عدیس ابابا سے پہلی پرواز پیر کی شب پونے دس بجے روانہ ہوئی تھی، پیر کی سہ پہر کراچی پریس کلب میں ایتھوپیا کے سفیرجمال بیکرعبداللہ نے اعزازی قونصل جنرل ابراہیم تواب کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں سے سیاحت و تجارت کو فروغ ملے گا، ایتھوپیا اورقرب و جوار کے دیگرممالک میں 2ارب روپے کی تجارت کے مواقعے موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں