دورہ بنگلہ دیش کے دوران افغان ٹیم بھارت سے سیریز کھیلے گی

ویب ڈیسک  جمعـء 12 مئ 2023
بی سی بی نے افغان بورڈ کی درخواست پر ایک ٹیسٹ میچ کم کردیا (فوٹو: فائل)

بی سی بی نے افغان بورڈ کی درخواست پر ایک ٹیسٹ میچ کم کردیا (فوٹو: فائل)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیئرمین جلال یونس نے انکشاف کیا ہے کہ دورہ بنگلہ دیش کے دوران افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کو اگلے ماہ بنگلہ دیش کی سرزمین پر 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور تین ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے دورہ کرنا تھا، تاہم حال ہی میں ایک ٹیسٹ میچ کو ختم کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے جس کے بعد شیڈول کو حتمی شکل دیدی جائے گی، افغان ٹیم ایک فارمیٹ کھیلنے کے بعد بھارت میں سیریز کھیلنے جانا چاہتی ہے۔

رپورٹس میں خیال کیا جارہا ہے کہ افغان ٹیم 10 جون سے 19 جون کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کھیلے گی جبکہ اس سے قبل وہ سری لنکا میں تین ون ڈے میچز کیلئے مختصر دورہ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔