فوج عدلیہ اور میڈیا پر کسی کی میلی نظر برداشت نہیں کریں گے خواجہ سعد رفیق

آگ اور خون کا سمندرپار کرکےآئے ہیں کبھی برداشت نہیں کریں گے کوئی وڈیرہ، جاگیردار یا کرپٹ سیاستدان حکومت کرے، وزیرریلوے


ویب ڈیسک April 24, 2014
وزیر اعظم نوازشریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے دن رات کوششیں کررہے ہیں، وزیر ریلوے فوٹو؛فائل

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ افواج پاکستان، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کی طرف کسی نے میلی نظر سے دیکھا تو بالکل براشت نہیں کریں گے۔

سکھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں آمریت کو کبھی قبول نہیں کیا، آگ اور خون کا سمندرعبور کرکے آئے ہیں لہذا ہم یہ کبھی برداشت نہیں کریں گے ملک کی باگ دوڑ وڈیرے، جاگیرداروں یا کرپٹ سیاست دانوں کے ہاتھ میں ہو ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے دن رات کوششیں کررہے ہیں، ریلوے کا شعبہ تباہ حال ملا تھا اسے بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بہت جلد ریلوے کے تمام مسائل پر قابو پالیں گے۔

 

مقبول خبریں