- مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 ہلاک 8 زخمی
- پاک ترک اسٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل اجلاس جلد بلانے کے خواہاں ہیں، شہبازشریف
- راولپنڈی میں دفعہ ایک سو چوالیس میں چار جون تک توسیع
- اوکاڑہ: سدھو موسے والا کی برسی پر فائرنگ کی محفل میں پولیس پہنچ گئی
- عمران خان کے نو مئی جیسے اقدامات کیوجہ سے سرمایہ کار پاکستان نہیں آرہے، وزیراعظم
- پاکستانی سیاست پر زلمے خلیل زاد کا تبصرہ جوبائیڈن انتظامیہ کیلیے پریشانی کا باعث بن گیا
- گورنر بلوچستان نے تاجروں کو خوش خبری سنادی
- تینوبو نائجیریا کے نئے صدر منتخب
- کراچی: فائرنگ کے دو واقعات میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
- لاہورمیں تجرباتی بنیادوں پر”بلیو روڈ‘‘ کا تصور متعارف
- کراچی سے پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
- یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا
- عوام کی مسلح افواج سے محبت نے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا، آرمی چیف
- دکی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
- برطانوی خاتون ٹیٹو کے عالمی ریکارڈ کیلئے کوشاں
- جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید
- ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟
- کراچی؛ 6 یو سیز کے رکے ہوئے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستیں 104 ہوگئیں
- انٹربورڈ کراچی کا امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلیے ایم سی کیوز کا پپیر آخر میں دینے کا فیصلہ
آئی پی ایل؛ نوین الحق کا وکٹ پر جشن منانے کا انداز بھی گواسکر کو پسند نہ آیا

دوسرے پلے آف میں لکھنؤ کو ممبئی کے ہاتھوں بدترین شکست (فوٹو: ٹوئٹر)
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹ کے فاسٹ بولر نوین الحق کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر پسند نہ آیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دوسرے پلے آف میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم کو ممبئی انڈینز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے اور اسکے ساتھ وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔
لکھنؤ سپر جائنٹس کے فاسٹ بولر نوین الحق نے ممبئی انڈین کے کھلاڑی کو آؤٹ کرکے اپنے کانوں میں انگلیاں ڈال کر جشن منایا جس سے تاثر لیا گیا کہ وہ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید کے ردعمل میں اس طرح کا جشن کا انداز اپنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: رائل چیلنجرز کی ٹیم آئی پی ایل سے باہر؛ نوین، کوہلی کا مذاق اڑانے لگے
اس دوران کمنٹری پر سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے نوین کے انداز پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا انہیں شائقین سے کوئی مسئلہ ہے؟ انہیں تو کان کھول کر جشن کا مزہ لینا چاہیے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل سینچری؛ کوہلی کے مداحوں نے نوین، گمبھیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
گواسکر نے نوین الحق کو مشورہ دیا کہ جشن کے وقت کانوں کو بند کرنے کے بجائے انہیں اپنے کان کھول کر لوگوں کی حوصلہ افزائی اور شور کا مزہ لینا چاہیے، اپنے ہاتھ کانوں کے پیچھے لگا کر کہنا چاہیے ہیلو، اب میں آپ کو سن سکتا ہوں، جشن تو اس طرح ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ گمبھیر، نوین الحق آپے سے باہر! کوہلی سے الجھنے کی ویڈیو وائرل
قبل ازیں کوہلی کی ٹیم کو شکست ہوئی اور ایونٹ کے پلے آف مرحلے سے باہر ہوئی تو ایک بار پھر نوین الحق نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگاکر مذاق اڑاتے ہوئے ایک آدمی ہنستا دکھائی دے رہا ہے، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ نوین الحق اور کوہلی کے درمیان رواں سیزن میں تلخ کلامی ہوئی تھی، جس میں ٹیم کے مینٹور گوتم گمبھیر بھی شامل ہوگئے تھے جس پر تینوں کرکٹرز کو جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔