لاہور میں گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے بھائی جاں بحق بہن زخمی

زخمی رابعہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، ایدھی


ویب ڈیسک May 25, 2023
فوٹو : ایکسپریس نیوز

لاہور میں تیز رفتار گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے بھائی جاں بحق جبکہ بہن زخمی ہوگئی۔

ایدھی ترجمان کے مطابق ٹریفک حادثہ فیصل ٹاؤن میں پیش آیا جس بہن رابعہ زخمی جبکہ اس کا بھائی اسامہ شفیق موقع پر دم توڑ گیا۔

زخمی رابعہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی۔

مقبول خبریں