امپائر کی چیئر پر ریکٹ پھینکنے والا ٹینس کھلاڑی ایونٹ سے باہر

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 26 مئ 2023
غصے میں آکر میکائیل یامیر نے اپنا ریکٹ پوری قوت سے امپائر کی چیئر پر مار کر توڑ دیا۔ فوٹو: نیٹ

غصے میں آکر میکائیل یامیر نے اپنا ریکٹ پوری قوت سے امپائر کی چیئر پر مار کر توڑ دیا۔ فوٹو: نیٹ

لیون: امپائر کی چیئر پر ریکٹ پھینکنے والے میکائیل یامیر کو لیون اوپن سے باہر کردیا گیا۔

اے ٹی پی 250 ایونٹ کے لاسٹ 16 میں فرنچ حریف آرتھر فلز سے میچ کے دوران یامیر کی لائن کال پر چیئر امپائر سے بحث ہوگئی، غصے میں آکر انھوں نے اپنا ریکٹ پوری قوت سے امپائر کی چیئر پر مار کر توڑ دیا، انھیں اس حرکت کی وجہ سے ایونٹ سے ہی ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرینی ٹینس پلیئر لیزا کا روسی حریف ڈاریا کے ساتھ مصافحہ سے انکار

سوئس پلیئر یامیر نے فیصلہ قبول کرتے ہوئے فلز کو اگلے راؤنڈ میں جانے کی مبارکباد دی، ان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ فیلکس ایوگر الیسائم سے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔