ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی انعامی رقم کا اعلان، پاکستان کو کتنے ملیں گے؟

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 26 مئ 2023
فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان (7 سے 12 جون) تک کھیلا جائے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان (7 سے 12 جون) تک کھیلا جائے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ مجموعی طور پر انعامی رقم 38 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔

چیمپئن شپ کا فائنل ہارنے والی ٹیم 8 لاکھ ڈالر کی حقدار ٹھہرے گی جبکہ تیسری پوزیشن والی ٹیم جنوبی افریقہ کو ساڑھے 4 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ بی سی سی آئی نے صاف انکار کردیا

چوتھے نمبر پر رہنے والی انگلینڈ ٹیم کے اکاؤنٹ میں ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز، پانچویں پوزیشن کے ساتھ سری لنکا کے حصے میں 2 لاکھ ڈالرز ہوں گے۔

چھٹے نمبر پر نیوزی لینڈ، ساتویں پر پاکستانی ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر یعنی (2 کروڑ 85 لاکھ روپے) انعامی رقم ملے گی جبکہ اسی طرح ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو بھی ایک ایک لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل انگلینڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان (7 سے 12 جون) تک کھیلا جائے گا۔

https://twitter.com/ICC/status/1661991408541093888?s=20

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔