- سندھ بورڈ، گیارہویں جماعت کی ’’اسلامیات‘‘: ایک جائزہ
- اعظم پر جرمانہ؛ شائقین کرکٹ نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- پٹرول کی قیمت میں 7 روپے ڈیزل میں 6 روپے لیٹر کمی متوقع
- عالمی بینک پاکستانی معیشت پر ماہرین کی رپورٹ آج جاری کرے گا
- خشک میوہ جات کا استعمال قوتِ مدافعت کو مضبوط کرسکتا ہے
- نقطہ نظر ثابت کرنے کیلئے ماں بیٹی کا روپ دھار اسکی کلاس لینے چلی گئی
- انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کرادیا
- سانگھڑ، 200 ایکڑ اراضی کے کھاتے تبدیل کرنے کا انکشاف
- پاکستان نے جنوری کے لیے ایل این جی کارگو خرید لیا
- حسن علی نے آئی پی ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا
- ٹی ٹی پی پر طاقت استعمال سے انکار، پاکستان متبادل طریقے بتائے، افغانستان
- آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک کو خودمختاری دلاکر معلومات تک براہ راست رسائی لے لی، وزیر نجکاری کا انکشاف
- فٹبالر کا 4 سالہ بیٹا سپر اسٹار بن گیا، 40 لاکھ انسٹاگرام فالوورز
- اسرائیل حماس جنگ بندی کا پانچواں روز، مزید قیدیوں کو رہا کیا جائیگا
- ایشیاکپ؛ پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل سے اپنا حق طلب کرلیا
- ممتا یا ملازمت۔۔۔!
- دو پہیوں کی سواری اچنبھے کی بات ہے؟
- روسی تیل کی فراہمی کے سلسلے میں روسی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- بھارتی ارب پتی تاجر کی بیٹی کی فضاؤں میں پُر تعیش شادی
- کتاب میں عمران خان کیلیے جو لکھا اُس کے ثبوت میرے پاس موجود ہیں، ہاجرہ خان
محمد عامر نے بابراعظم کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

پی ایس ایل ٹٰ ٹوئنٹی میں عامر اور بابر اعظم کے درمیان تلخی ہوئی تھی؛ فوٹو: فائل
ایک دوسرے سے ان بن کی خبروں کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ساتھ اپنے تعلقات پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔
مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں فاسٹ باؤلر محمد عامر سے بابر اعظم کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم میرا سابق منگیتر نہیں کہ میں اسے رشتہ ختم ہونے کے بعد پسند ہی نہ کروں۔
محمد عامر نے اعتراف کیا کہ کپتان بابر اعظم میرے جونیئر تھے اور انھوں نے ہمیشہ مجھے احترام دیا اور عزت کی۔ ہمارے درمیان کبھی کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
جب اُس بیان کے بارے میں پوچھا گیا کہ جس میں انھوں نے بابر اعظم کو اوسط درجے کا کھلاڑی کہا تھا اور ’’ٹیل اینڈر‘‘ میں شمار کیا تھا تو محمد عامر نے کہا کہ میں نے ایسا نہیں کہا تھا۔
محمد عامر نے وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا کہ میرے نزدیک بابر اعظم ٹیسٹ اور ون ڈے میں ایک عظیم بلے باز ہے البتہ ٹی ٹوئنٹی میں انھیں اتنا خطرناک نہیں سمجھتا۔
اس موقع پر محمد عامر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بابر میرا سابق منگیتر نہیں ہے کہ میں اسے پسند نہ کروں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران محمد عامر نے ایک بیان نے کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی۔ محمد عامر نے بابر اعظم کو اوسط درجے اور ٹیل اینڈر قرار دیدیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔