ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت آئی سی سی چیف کو یقین دہانی درکار

آئی سی سی کے چیئرمین سے بات چیت نتیجہ خیز ہونے کی توقع ہے، وسیم خان


Sports Reporter May 30, 2023
فوٹو: فائل

آئی سی سی چیئرمین کے دورہ پاکستان میں ورلڈکپ کا معاملہ سرفہرست ہوگا جب کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں پی سی بی اپنا بھرپور موقف پیش کرے گا۔

آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اورچیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس آج لاہور پہنچے ہیں، دونوں اعلیٰ عہدے داروں کی بی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور دیگر حکام سے ملاقاتوں میں مختلف معاملات میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ ان میں سے سب سے اہم مسئلہ پاکستان ٹیم کی رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے لاہور پہنچ گئے

نجم سیٹھی بار بار یہ موقف دہراتے رہے ہیں کہ بھارتی ٹیم نے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرتے ہوئے ایشیا کپ میں شرکت نہ کی تو پاکستان کی حکومت بھی اپنی ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کرسکتی ہے۔

تاحال ایشیا کپ کا کوئی فیصلہ ہوا نہ ہی ابھی ورلڈکپ کا معاملہ سردست زیر غور لانے کی ضرورت پڑی،گرچہ ایشیا کپ کے معاملات ایشین کرکٹ کونسل کی صوابدید ہیں مگر موجودہ صورتحال میں ان کو الگ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ، بھارت جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی، پی سی بی چیف

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے چیئرمین اورچیف ایگزیکٹو کی بی سی بی حکام سے ملاقاتوں میں دونوں ایونٹس کے معاملات پر غور ہوگا، بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستان دونوں بڑوں کے سامنے اپنا بھرپور موقف پیش کرے گا۔

آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو کی کئی معاملات میں پی سی بی حکام سے بات چیت ہوگی، ورلڈکپ کے حوالے سے دونوں ملکوں اور آئی سی سی کے اعلیٰ عہدیداروں نے ہی کسی نتیجے تک پہنچنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں