مہندر سنگھ دھونی نے فینز کے لیے کون سا بڑا اعلان کردیا؟

ویب ڈیسک  منگل 30 مئ 2023
دھونی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

دھونی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

احمد آباد:  بھارتی کرکٹ کے سپراسٹار مہندر سنگھ دھونی نے اپنے فینز کو خوش خبری سنا دی۔

مہندر سنگھ  دھونی نے ایک انٹرویو میں انڈین پریمئیر لیگ( آئی پی ایل)  سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اس وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا اچھا اور آسان ہوگا تاہم میں اگلے سیزن میں بھی کھیلنے کا خواہش مند ہوں۔

دھونی کا کہنا تھا کہ وہ آئی پی ایل کا اگلا سیزن اپنے فینز کے لیے کھیلانا چاہتے ہیں اور یہ ان کی جانب سے اپنے مداحوں کو دیا گیا تحفہ ہوگا۔ اس سال میں جہاں بھی رہا مجھے بہت پیار اور محبت ملی۔ میرے لیے ایک سال اور آئی پی ایل کھیلنا مشکل ہوگا لیکن آئندہ 9 ماہ سخت محنت اور ٹریننگ کروں گا تاکہ اگلا سیزن اپنے مداحوں کے لیے کھیل سکوں۔

آئی پی ایل کے فائنل میں دھونی کی ٹیم چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو شکست دے کر پانچویں دفعہ ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔