پرویز الہیٰ کی گرفتاری پر مونس الہیٰ نے ردعمل جاری کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 1 جون 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے بعد اُن کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے ردعمل جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پرویز الہیٰ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے مونس الہیٰ نے کہا کہ ’جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہوا، تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا کہ چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں ہم نے ساتھ دینا ہے‘۔


انہوں نے کہا کہ تین روز قبل بھی والد اور والدہ نے اس عزم کا اعادہ کیا، اب پولیس نے جھوٹے مقدمے میں والد کو گرفتار کرلیا، اس کے بعد بھی ہم انشاء اللہ پی ٹی آئی میں تھے اور رہیں گے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی گرفتار

واضح رہے کہ پولیس نے 8 روز کے مسلسل محاصرے کے بعد پرویز الہیٰ کو لاہور میں اُن کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کر کے اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا ہے۔ پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے وقت سی سی پی او لاہور بھی موجود تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔