بابراعظم نے ہارورڈ بزنس اسکول میں ہم جماعتوں کیساتھ تصویر شیئر کردی

ویب ڈیسک  اتوار 4 جون 2023
انکے کلاس فیلوز میں سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن فرانسس نگانو، چیلسی فٹبال کلب کے کپتان سیزر ازپیلیکوٹا بھی موجود ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

انکے کلاس فیلوز میں سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن فرانسس نگانو، چیلسی فٹبال کلب کے کپتان سیزر ازپیلیکوٹا بھی موجود ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی ہم جماعتوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے تصویر شیئر کی جس میں وہ ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنے کلاس فیلوز کے ساتھ دیکھائی دے رہے ہیں۔

کلاس میں بابر اپنے ساتھیوں کے ساتھ خیالات اظہار کرتے نظر آرہے ہیں، جس میں انکی کلاس کے دیگر دوست بھی موجود ہیں، کپتان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’دنیا کو بدلنے کیلئے تیار کچھ سوچ رکھنے والے پرعزم لوگوں سے ملاقات‘‘۔

مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان کی ہارورڈ اسکول میں داخلے کے بعد پڑھائی کی تصویر وائرل

بابراعظم کے ہمراہ کلاس میں سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن فرانسس نگانو اور چیلسی فٹبال کلب کے کپتان سیزر ازپیلیکوٹا بھی انکے ہم جماعت ہیں۔

گزشتہ دنوں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں داخلہ لیا ہے، جو نہ صرف ان کی ترقی بلکہ مجموعی طور پر کرکٹ کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہوگا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان ہارورڈ اسکول میں داخلہ لینے والے پہلے کرکٹر بن گئے

پروگرام میں شرکت کیلئے دونوں کرکٹرز 31 مئی سے 3 جون تک امریکی ریاست بوسٹن میں ہارورڈ بزنس اسکول کیمپس کی کلاسز میں شریک تھے، جہاں انہوں نے بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس پر مرکوز کورسز کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔