- بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ اور دھماکا خیز مواد برآمد
- نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے شہریوں کے مسائل جاننے کیلیے ای کچہری کا انعقاد
- ایشین گیمز مینز اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
- ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی
- مارکیٹ میں غیر معیاری آئی ڈراپس کی موجودگی کا انکشاف
- ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، آرمی چیف
- سرچ انجن ’گوگل‘ 25 برس کا ہوگیا
- بھیڑوں کا ریوڑ 272 کلو بھنگ چٹ کر گیا
- بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب
- شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا
- گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
- بیرون ملک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے، رپورٹ
- کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: بابر، رضوان اور شاہین اے کیٹیگری میں شامل
- ہردیپ سنگھ قتل کیس میں بھارت نے کینیڈا سے تعاون پر آمادگی ظاہر کردی
- صحت کے لیے مفید برتنوں کا انتخاب کیسے کریں؟
- میٹا نے پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کردیا
- کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز2 اکتوبر سے ہوگا
- ڈرون حملے میں زخمی بحرینی فوج کا اہلکار چل بسا؛ تعداد 3 ہوگئی
- پاکستان ریلویز پولیس نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کردی
- الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی
محمد رضوان کا ہارورڈ اسکول میں اپنی استاد کو قرآن مجید کا تحفہ

وکٹ کیپر بیٹر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل (فوٹو: ایکسپریس ویب)
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام کے آخری روز اپنی استاد کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اپنی ٹیچر کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کررہے ہیں۔
قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی ہم جماعتوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس میں بابر کے ہمراہ کلاس میں سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن فرانسس نگانو اور چیلسی فٹبال کلب کے کپتان سیزر ازپیلیکوٹا بھی انکے ہم جماعت ہیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم نے ہارورڈ بزنس اسکول میں ہم جماعتوں کیساتھ تصویر شیئر کردی
بابراعظم اور محمد رضوان حال ہی میں ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں حصہ لیا، جس میں وہ بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس پر کورسز کررہے تھے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان کی ہارورڈ اسکول میں داخلے کے بعد پڑھائی کی تصویر وائرل
واضح رہے کہ رضوان کو خاص طور پر مختلف ممالک کے کرکٹ دوروں کے دوران مختلف مساجد میں اپنی تقریروں کے ذریعے اسلام کے پیغام کو پھیلانے کی کوششوں کے لیے پہچانا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔