ایشیاکپ پر بنگلہ دیشی بہانے بازی شاہد آفریدی کو ایک آنکھ نہ بھائی

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 7 جون 2023
اگر بہانے بازی کرنا ہو تب ہی یواے ای میں گرمی جیسی باتیں کی جاتی ہیں، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

اگر بہانے بازی کرنا ہو تب ہی یواے ای میں گرمی جیسی باتیں کی جاتی ہیں، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

 لاہور: ایشیاکپ کے معاملے میں بنگلہ دیش کی بہانے بازی شاہد آفریدی کو پسند نہ آئی۔

ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ایک پروفیشنل کرکٹر موسمی حالات کی پرواہ نہیں کرتا، ہم صبح 10بجے بھی شارجہ میں کھیلنے کیلیے میدان میں اترے ہیں، سخت گرمی میں باؤنڈری کی جانب جاتے ہوئے تپش محسوس ہوتی تھی، مسائل ہوتے ہیں مگر آپ کی فٹنس کا امتحان بھی ہوتا ہے، اگر بہانے بازی کرنا ہو تب ہی یواے ای میں گرمی جیسی باتیں کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’بال ٹھاکرے کی دھمکیوں کے باوجود پاکستان بھارت کھیلنے گیا تھا‘‘

یاد رہے کہ بنگلہ دیشی بورڈ نے کہا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل پر نیوٹرل وینیو کے طور پر یواے ای میں کھیلنے کو تیار نہیں، ستمبر میں وہاں کی گرمی میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔