آسٹریلیا سے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، نئے ریکارڈز کوہلی کے منتظر

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 7 جون 2023
کوہلی اب تک 24 میچز میں 48.26 کی اوسط سے 1979 رنز اپنے نام کرچکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

کوہلی اب تک 24 میچز میں 48.26 کی اوسط سے 1979 رنز اپنے نام کرچکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

لندن: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں ویراٹ کوہلی کے پاس نئے ریکارڈز توڑنے کا موقع ہوگا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارتی اسٹار ویراٹ کوہلی کے پاس ڈان بریڈمین اور راہول ڈریوڈ کے ریکارڈز توڑنے کا موقع موجود ہوگا، کوہلی اب تک 28 ٹیسٹ سنچریاں نام جڑچکے ہیں، مزید ایک تھری فیگر اننگز انھیں سابق آسٹریلین بیٹر بریڈمین کے ہم پلہ بنادے گی، متحرک کرکٹرز میں وہ جو روٹ کے برابر بھی ہوسکتے ہیں۔

روٹ نے بھی 29 سنچریاں بنارکھی ہیں، اسمتھ 30 سنچریوں کے ساتھ ان سے آگے ہیں، اس کے علاوہ آسٹریلیا کیخلاف باہمی مقابلوں میں مزید 188 رنز جوڑنے پر وہ راہول ڈریوڈ کا ریکارڈ بھی توڑسکتے ہیں، موجودہ ہیڈ کوچ نے کینگروز کیخلاف 2166 رنز بنارکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ وسیم اکرم نے بھارت کو خبردار کردیا

کوہلی اب تک 24 میچز میں 48.26 کی اوسط سے 1979 رنز اپنے نام کرچکے ہیں، سچن ٹنڈولکر اس معاملے میں 3630 رنز بناکر نمایاں ترین ہیں جبکہ لکشمن 2434 رنز نام درج کراچکے ہیں۔

اس کے علاوہ کوہلی کو کینگروز کیخلاف 2 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے 21 رنز جبکہ تمام فارمیٹس میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 55 کی اننگز درکار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔