نوزائیدہ بچوں کی اموات: والدین یہ بستر ہرگز نہ خریدیں، امریکا میں الرٹ جاری

ویب ڈیسک  بدھ 7 جون 2023
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

کولوراڈو: امریکا کے کنزیومر پروڈکٹ سیفٹی کمیشن (سی پی ایس سی) نے نوزائیدہ بچوں کے والدین یا انکی دیکھ بھال کرنے والوں کو چھوٹے بچوں کیلئے بنائے گئے مخصوص بستر ’newborn loungers‘ کا استعمال بند کرنے کا کہا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوبورن لاؤنجرز کی وجہ سے 2 بچوں کی افسوسناک موت کے بعد سی پی ایس سی نے ایک بار پھر وارننگ جاری کی ہے کہ ایسے بستروں کو خریدنے سے پرہیز کریں۔

لاؤنجرز تیار کرنے والی  دی بوبی کمپنی نے ادارے کی جانب سے دیے گئے الرٹ کی حمایت کی اور بتایا کہ لاؤنجر میں اگر نوزائیدہ لڑھک کر الٹا ہوجائے، حرکت کرے یا بستر ایسی پوزیشن میں رکھا ہو جس سے سانس لینے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہو تو بچے کا دم گھٹنے کا خطرہ ہے۔

اس سے پہلے 2015 اور 2020 کے درمیان نیوبورن لاؤنجرز کیوجہ سے آٹھ بچوں کی اموات ہوئی تھیں جس کے بعد 2021 میں 30 لاکھ سے زیادہ لاؤنجرز کو دکانوں سے واپس اٹھا لیا گیا تھا اور ان کی خرید و فروخت کو غیرقانونی قرار دیا گیا تھا تاہم آن لائن مارکیٹنگ بحال رکھی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔