کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

طحہ عبیدی  ہفتہ 10 جون 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

  کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقعہ انڈس پلازا کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علاقے میں گشت پر مامور اہلکاروں پر موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اُن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکاروں کی شناخت رحمت اور حکیم کے ناموں سے ہوئی،  جن میں سے ایک اہلکار کو تین جبکہ دوسرے کو ایک گولی لگی۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور کرائم سین کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور معاملے کی نوعیت کو دیکھا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔