کوٹلی؛ زائرین کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 12 جون 2023
13 زخمی میرپور اسپتال پہنچ چکے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، کمشنر میرپور چوہدری شوکت۔ فوٹو: فائل

13 زخمی میرپور اسپتال پہنچ چکے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، کمشنر میرپور چوہدری شوکت۔ فوٹو: فائل

کوٹلی: نیریاں عُرس سے واپس جانے والی بس حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 9 زائرین جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں نیریاں عُرس سے واپس جانے والی بس حادثہ کا شکار ہو گئی، نیریاں سے گوجرانولہ جانے والی بس ناڑ (جرائی) کے مقام سے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 زائرین جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہو گئے۔

کمشنر میرپور چوہدری شوکت نے بتایا کہ جائے حادثہ پر ریسکیو کا عمل شروع مکمل کرلیا جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو میرپور ڈی ایچ کیو پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 13 زخمی میرپور اسپتال پہنچ چکے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

چوہدری شوکت نے کہا کہ بلڈ ڈونیشن کے لیے جامعہ کے طلبا کی بڑی تعداد بھی اسپتال آئی ہے۔ کمشنر میرپور کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ بریک فیل ہونا لگ رہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔