کسٹمز نے 18 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا پکڑلیں

قبضے میں لی گئی مصنوعات میں چینی، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، ٹائر، الیکٹرانک مصنوعات، چھالیہ، ڈیزل اور پٹرول شامل ہے


Staff Reporter June 19, 2023
فوٹو: ایکسپریس

پاکستان کسٹمز کوئٹہ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 18کروڑ روپے مالیت کی اشیا تحویل میں لے لیں۔

ترجمان کسٹمزعطا بڑیچ کے مطابق انسداد اسمگلنگ مہم کے دوران چینی، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، ٹائر، الیکٹرانک مصنوعات قبضے میں لی گئیں۔

ترجمان کے مطابق کسٹمز لکپاس نے اسمگل شدہ چینی کے 2100 تھیلے برآمد کرلیے جن کی مالیت 6 کروڑ روپے ہے، اس کے علاوہ 75لاکھ روپے مالیت کے 2500 سگریٹ اسٹکس بھی برآمد کیے گئے۔

علاوہ ازیں ایک کروڑ مالیت کی چھالیہ، یوریا، ڈیزل، پٹرول بھی قبضے میں لیا گیا جبکہ ایک گیس باؤزر سے چینی کے 235 اور ایک مزدا سے 58 تھیلے بھی برآمد کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق قبضے میں لی گئی اسمگل شدہ اشیا کی مجموعی مالیت 18 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

مقبول خبریں