ایف بی آر نے اربوں روپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی

تحقیقات کے دوران ایک برانڈ ایک ارب چالیس کروڑ روپے کی سیلز ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا۔


Numainda Express June 22, 2023
تحقیقات کے دوران ایک برانڈ ایک ارب چالیس کروڑ روپے کی سیلز ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا۔

ایف بی آر نے اربوں روپے مالیت کی سیلز ٹیکس چوری میں ملوث ملک کے ایک بڑے برانڈ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈیفالٹ سرچارج اور چوری کردہ ٹیکس کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے کے لگ بھگ کی ریکوری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹریٹ انٹلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ان لینڈ ریونیو لاہور نے ملک کے ایک بہت بڑے برانڈ کی جانب سے اربوں روپے مالیت کی سیلز ٹیکس چوری کا سراغ لگا کر تحقیقات شروع کی تھیں.

تحقیقات کے دوران مذکورہ ٹیکس دہندہ ایک ارب چالیس کروڑ روپے کی سیلز ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا۔

جس پر نہ صرف چوری کردہ ایک ارب چالیس کروڑ روپے کی رقم ریکور کی گئی بلکہ دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کے لگ بھگ سرچارج و جرمانہ کی مد میں بھی ریکوری کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔