فوجی بغاوت بڑا دھچکا اور پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، روسی صدر

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 جون 2023
بغاوت کو کچلنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، صدر پیوٹن:فوٹو:فائل

بغاوت کو کچلنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، صدر پیوٹن:فوٹو:فائل

 ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے فوجی  گروپ کی بغاوت کو بڑا دھچکا قرار دے دیا۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے قوم کے لیے مختصر ریکارڈڈ خطاب میں کہا کہ ہم بغاوت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ یہ اندورنی بغاوت بڑا دھچکا ہے۔روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ بغاوت کو کچلنے کے لیے سخت ترین اقدامات کیے جائیں گے۔ ماسکو اور دیگر شہروں میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ روسی شہر روستوف کی صورتحال ’ پیچیدہ ‘ ہے۔

مزید پڑھیں: یوکرین کیخلاف لڑنے والے روسی دستے نے فوجی قیادت کیخلاف بغاوت کردی

صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ اس حملے کو ناکام بنانے کے لیے ہرممکن اقدام کررہا ہوں۔ فوجی بغاوت پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔ بغاوت کرنے والوں نے روس کے ساتھ غداری کی ہے۔ اس بغاوت میں شامل لوگوں پر روز دیتا ہوں کہ  وہ ہتھیار پھینک دیں۔

دوسری جانب بغاوت کرنے والے فوجی گروپ کے سربراہ نے روستوف سمیت روس کے متعدد شہروں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ  روس کے وزیر دفاع کو ہٹانے کے لیے جنگجو روانہ کردئیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔