بابراعظم کا والدہ کے ساتھ حج ادائیگی کے بعد جذباتی پیغام

ویب ڈیسک  بدھ 28 جون 2023
فوٹو: ٹوئٹر

فوٹو: ٹوئٹر

مکہ المکرمہ: قومی کرکٹر بابراعظم نے اپنی والدہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

بابراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’ اپنی جنت کے ساتھ خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہ میں حاضری۔‘‘


 
بابراعظم کی ایک اور تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ مناسک حج کی ادائیکی کے بعد مزدلفہ میں تھکن سے چور ہوکر کھلے آسمان تلے سورہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس برس کرکٹ سے وابستہ کئی شخصیات نے حج کی سعادت حاصل کی ہے جس میں قومی کرکٹر محمد رضوان اور فخر زمان بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی شاداب کے والدین سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے سابق کرکٹر انضمام الحق بھی اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج ادا کرنے گئے ہیں،  فہیم اشرف اور افتخار احمد نے بھی رواں سال حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔