اداکارہ مریم انصاری کے ہاں ننھی پری کی آمد معین خان دادا بن گئے
مریم انصاری سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری اور سابق کرکٹ کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اویس خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی ہے کہ ان کے ہاں ننھی پری نے جنم لیا ہے۔

مریم انصاری کی بیٹی کی پیدائش بروز منگل 4 جولائی 2023 کو ہوئی جس کا نام عمایا خان رکھا گیا ہے تاہم انہوں نے اب یہ خوشخبری مداحوں کو سُنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم انصاری اور سدرہ بتول نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی
معین خان دادا جبکہ اعظم خان چچا بننے پر بےحد خوش ہیں۔ اب سے کچھ دن قبل مریم انصاری نے اپنی ساس کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی تھی کہ جلد ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ مریم انصاری پاکستان کے سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ 2021 دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔