گرما کے پہناوں کا مغربی انداز

سفید جینزکی پتلون اوراس کے ساتھ شوخ رنگوں کی پرنٹڈ اورسادہ شرٹس اور ٹی شرٹس کا فیشن ان دنوں لڑکیوں میں مقبول ہے۔


Qaiser Iftikhar May 04, 2014
پُرکشش دِکھنے کy لئے خواتین بدلتے رجحانات کو اپناتی رہتی ہیں۔. ماڈل مائرہ شاہ / فوٹو : محمود قریشی/ ایکسپریس

موسم گرما کا آغازہوچکاہے۔ جب سورج کی تپش آب وہوا کو تبدیل کرتی ہے تو خواتین کے پہناوں میں بدلائو ناگزیر ہو جاتا ہے۔ مغربی اور مشرقی ملبوسات ویسے تواب موسم اور تہواروں کی بندش سے آزاد ہوچکے ہیں لیکن پھربھی پُرکشش دِکھنے کy لئے خواتین بدلتے رجحانات کو اپناتی رہتی ہیں۔



گرمیوں میں ہلکے رنگوں کے ملبوسات کوپسند کیا جاتا ہے لیکن سفید جینزکی پتلون اوراس کے ساتھ شوخ رنگوں کی پرنٹڈ اورسادہ شرٹس اور ٹی شرٹس کا فیشن ان دنوں لڑکیوں میں مقبول ہے۔



مختلف سٹائلز میں بنائی گئی شرٹس اور ٹی شرٹس کے ساتھ سفید جینز آنکھوں کو بھلی لگتی اور فیشن کے تمام تقاضوں کو پورا بھی کرتی ہے۔



''ایکسپریس میگزین''کیلئے کئے جانے والے فوٹوشوٹ میں ماڈل مائرہ شاہ فیشن کے اس بدلتے اورمقبول ہوتے اندازکو متعارف کروا رہی ہیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے کالج اور یونیورسٹی میں زیرتعلیم لڑکیوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔