سندھ میں کلہوڑو برادری کی مغوی خواتین بازیاب

پولیس نے رضا گوٹھ میں آپریشن کرتے ہوئے خواتین کے اغواء میں ملوث مھر برادری کے گھروں کا محاصرہ کرلیا۔


ویب ڈیسک July 22, 2023
پولیس نے رضا گوٹھ میں آپریشن کرتے ہوئے خواتین کے اغواء میں ملوث مھر برادری کے گھروں کا محاصرہ کرلیا۔

پنوعاقل کے قریب گاہیجہ گاؤں میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں ایک برداری کے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے اور ایک بچی سمیت تین خواتین کو اغوا کرلیا گیا۔

ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی سربراہی میں پولیس نے رضا گوٹھ میں آپریشن کرتے ہوئے خواتین کے اغواء میں ملوث مھر برادری کے گھروں کا محاصرہ کرلیا۔



ترجمان سکھر پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کیلیے پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس مقابلے میں گزشتہ روز کلھوڑو برادری کی اغوا کی جانے والی خواتین کو باحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔

ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے خواتین بہنوں کو سندھی ثقافت اجرک پہنائے اور اپنی نگرانی میں اہلخانہ کے حوالے کیا۔

ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس آپریشن جاری ہے اور واقعے میں ملوث کرداروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

https://twitter.com/JunejoAsma1/status/1682432528911613952

کلھوڑو برادری نے دو نوجوانوں کے قتل اور تین خواتین کے اغوا کے خلاف کئی گھنٹے تک قومی شاہراہ پر لاشیں رکھ کر دھرنا بھی دیا جو پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر ختم کیا گیا۔

واضح رہے کہ مھر برادری کی لڑکی اور کلہوڑو کے نوجوان کی جانب سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے پر مھر برداری کیا تھا۔



 

مقبول خبریں