- سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل ہوگی
- 5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں کو بری کردیا گیا
- دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او
- مصر؛ تیز رفتار ٹرین میں بچی کی پیدائش
- کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبرز تبدیل
- کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن
- ’’ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم کو جارحانہ باڈی لینگویج اپنانا ہوگی‘‘
- گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ، نیکیاں فروخت کرنیوالا گرفتار
- ٹانگوں سے محروم غانم المفتاح نے ہاتھوں سے چلتے ہوئے طواف کیا
- اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار
- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
انڈین میڈیا میرے والدین کو پریشان نہ کرے، دیربالا پہنچنے والی بھارتی لڑکی

—فائل فوٹو
واڑی: فیس بُک دوست سے ملنے دیربالا آنے والی بھارتی لڑکی انجو نے اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئی ہے، بھارتی میڈیا میرے والدین کو پریشان نہ کرے۔
انجو نے کہا کہ لیگل ویزے پرپرآئی ہوں، تین سال سے کوشش جاری تھی یہاں میں محفوظ اور خوش ہوں، نصراللہ اور اسکے گھر والوں نے میری توقع سے زیادہ عزت دی، انڈین میڈیا میرے گھر والوں کو پریشان نہ کرے میں جلد واپس بھارت آجاؤں گی۔
ادھر نصراللہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انجو کے ساتھ میرے مراسم تھے اور پاکستان لانے کے لیے میں نے قانونی کارروائی میں مدد کی، انجو کی ماں سے میری بات چیت ہوئی اور انجو بھی چاہتی تھی کہ وہ پاکستان آئے۔
نصراللہ نے کہا کہ مجھ سے نکاح کا عمل پورا کرنے کے لیے دستاویزات قانونی بنائیں تاکہ آنے جانے میں مشکل نہ ہو، انجو پر میری کوئی زور زبردستی نہیں وہ اپنی مرضی سے آئی ہے، انجو نے خود کہا ہے کہ وہ اسلام کا مطالعہ کرے گی۔
نصراللہ نے کہا انجو 30 دن کے ویزے پر آئی ہے ملازمت کی وجہ سے وہ واپس جائے گی اور وہاں اپنے معاملات ٹھیک کرکے شادی کے لئے دوبارہ مستقیل پاکستان آئے گی۔
ادھر سوشل میڈیا پر انجو اور نصراللہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا مقامی لوگوں نے انجو کو خوش آمدید کہا ہے اور نصراللہ کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔