ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد وسپلائی پرٹیکس رعایت کا مطالبہ

فروخت پر17 فیصد سیلز ٹیکس امتیازی ہے، متعلقہ ایس آراو میں ترمیم سے ختم کیا جائے، ڈی جی پاما


Business Reporter May 06, 2014
فروخت پر17 فیصد سیلز ٹیکس امتیازی ہے، متعلقہ ایس آراو میں ترمیم سے ختم کیا جائے، ڈی جی پاما. فوٹو:فائل

مقامی آٹو انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایس آر او 499(I/2013) میں ترمیم کرے تاکہ ہائبرڈ الیکٹرک کاروں کی قیمتوں کو کم کیا جا سکے۔

ڈائریکٹر جنرل پاما عبدالوحید نے بجٹ تجاویزمیں مطالبہ کیا ہے کہ ہائبرڈ گاڑیوں کیلیے درآمدی اور سپلائی مراحل میں ٹیکس رعایت دی جائے،ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت پر امتیازی سیلز ٹیکس لاگو ہے ۔

جس سے غیر دستاویزی سیکٹر کو فائدہ پہنچ رہا ہے، اس فرق کو ختم کیا جانا چاہیے تاکہ انڈسٹری کو برابری کے مواقع ملیں،ایس آر او کے تحت کسٹم ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس میں چھوٹ دی گئی تاہم رجسٹرڈ فرد پران گاڑیوں کی فروخت پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہے، اس لیے یہ امتیازی سلوک ہے اور ایسے ڈیلرز جو رجسٹرڈ نہیں کی امپورٹ اور فروخت مقامی کارساز اداروں سے سستی ہوتی ہیں، یہ فرق رجسٹرڈ افراد کیلیے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔