سونے کی قیمت 49 ہزار روپے فی تولہ سے بھی نیچے آگئی

فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 اور 128 روپے کی کمی ہوئی


Business Reporter May 08, 2014
فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 اور 128 روپے کی کمی ہوئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1310 ڈالرپر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 اور 128 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں تولہ قیمت 49 ہزار روپے سے نیچے آگئی۔

مذکورہ کمی کے بعد کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 48900 اور دس گرام 41914 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے740 اور دس گرام 634.28 روپے پر مستحکم رہی۔