- عمران خان کا حکم؛ شیر افضل کو کور کمیٹی سے بھی نکال دیا گیا
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ، اوپن مارکیٹ میں کمی
- چھوٹا سا غار جس میں داخل ہونے والے کی موت قطعی ہے
- بچوں اور نوجوانوں میں کاہلی کا رجحان قلبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
- کوانٹم کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت
- 9 مئی کو پاکستان اور اداروں کے خلاف بغاوت کی گئی، وزیراعظم
- نئے مالی سال میں دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے کا فیصلہ
- فلائی جناح کا اسلام آباد اور مسقط کے درمیان نئے انٹرنیشنل روٹ کا آغاز
- اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے نیول کمانڈر شہید
- پی ایس ایل10؛ آئی پی ایل سے ٹکراؤ کی صورت میں کیا فائدے مل سکتے ہیں؟
- ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب امریکی سفیر سے مل رہے ہیں، وفاقی وزرا
- حکومتی امور میں مداخلت نہیں چاہتے لیکن بتائیں غریب کا کیا گناہ ہے؟ چیف جسٹس
- اسلام آباد پولیس نے عام افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بند کردیا
- بھارتی فوج کی سرحد پر فائرنگ؛2 بنگلادیشی نوجوان جاں بحق
- ججز کے خلاف مہم کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر
- بشام حملے میں دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
- سانحہ 9 مئی؛ وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری
- عامر کا ویزہ ایشو؛ پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ کو خبردار کردیا
- 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، آئی ایس پی آر
- کراچی کے بجلی صارفین کیلیے قیمت میں 18.86 روپے اضافے کی درخواست
پیمرا ترمیمی بل کی منظوری پرصحافتی تنظیموں کا صدر مملکت سے اظہارِتشکر
اسلام آباد: صحافتی تنظیموں کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علویٰ سے اظہار تشکر کیا ہے۔
آل پاکستان نیوز پیرز سوسائٹی (اے پی این ایس)، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)، کونسل آف پاکستان نیوز پیر ایڈیٹرز(سی پی این ای)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) اور ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (اے ای ایم این ڈی) کی جانب سے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فورم سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عارف علویٰ نے پیمرا میں ضروری ترمیم کو اہم سمجھا جو یقیناْ پیمرا کو خود مختار بنانے میں پہلا قدم ہے، اور پیمرا ترمیم کے ذریعے پہلی مرتبہ ’فیک نیوز‘ کی تشریح کی گئی۔
میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق ’پیمرا ترمیمی بل 2023 کے ذریعے اس امر کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی کہ الیکٹرانک میڈیا کے ملازمین کو بروقت تنخواہیں فراہم کی جائیں اور پیمرا چیئرمین کی تعیناتی حکومت کے بجائے پارلیمنٹ کے ذریعے ممکن ہوگی۔
اعلامیہ میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا پیمرا ترمیمی بل 2023 کے ذریعے لائسنس کی شرائط کو معقول بنانے کے لیے الیکٹرانک میڈیا کے دیرینہ مطالبات کو جزوی طور پر حل کیا گیا۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ’آزادی اظہار اور آزاد میڈیا کے تصور تک پہچنے کے لیے طویل سفر کرنا ہے، تاہم موجودہ بل درست سمت کی جانب ایک قدم ہے‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔