حصص مارکیٹ میں تیزی 181 پوائنٹس کا اضافہ

کے ایس ای 100 انڈیکس 28 ہزار 511 پربند ہوا جبکہ مارکیٹ سرمایہ 43 ارب روپے بڑھ گیا


Business Reporter May 09, 2014
انڈیکس28511 پربند،مارکیٹ سرمایہ43 ارب روپے بڑھ گیا،13.28کروڑحصص کالین دین۔ فوٹو: آن لائن/فائل

NEW YORK: سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کیلیے 30 ارب روپے جاری کرنے کی اطلاعات، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں ممکنہ اضافے جیسے عوامل سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات تیزی رہی اورحصص کی مالیت میں43 ارب42 کروڑ39 لاکھ27 ہزارروپے کا اضافہ ہوگیا۔

کاروباری دورانیے میں بینکوں ومالیاتی اداروں، میوچل فنڈز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے 30 لاکھ78 ہزار223 ڈالر کا انخلا کیا گیا جبکہ غیرملکیوںنے9 لاکھ20 ہزار33 ڈالر، مقامی کمپنیوں 14 لاکھ5 ہزار674 اور این بی ایف سیز نے7 لاکھ52 ہزار 516 ڈالر کی سرمایہ کاری کی،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 180.99 پوائنٹس بڑھ کر28511.02 ہوگیا،کے ایس ای 30 انڈیکس 157.46 پوائنٹس اضافے سے 19921.54 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 318.69 پوائنٹس بڑھ کر 45505.43 ہوگیا، کاروباری حجم 0.95 فیصد کم رہا، 13 کروڑ28 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیاں346 کمپنیوںتک محدود رہیں،191 کے بھائو میں اضافہ، 129 کے دام میں کمی اور26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔