پاکستان میں جولائی سے اپریل تک ایک لاکھ 12 ہزار 470 گاڑیاں فروخت

سال بہ سال3.8 فیصدزائدگاڑیاں فروخت ہوئیں،گزشتہ مالی سال ایک لاکھ 8ہزار334 یونٹس بیچے گئے تھے


Business Reporter May 10, 2014
اپریل میں کاروں کی فروخت2فیصداضافے سے 12ہزار 250یونٹس رہی،ڈیٹا جاری فوٹو: فائل

پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ (جولائی تااپریل2014) کے دوران مقامی سطح پر تیار کردہ کاروں بشمول لائٹ کمرشل وہیکل، وینز اور جیپوں کی فروخت 3.8فیصد کے اضافے سے1لاکھ 12ہزار 470یونٹس رہی۔

انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے میں کاروں کی فروخت 1لاکھ 8ہزار 334یونٹس رہی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ کاروں کی فروخت اپریل 2013کے مقابلے میں2 فیصد زائد رہی، اپریل 2014کے دوران کاروں کی فروخت 12ہزار 250یونٹس رہی ۔

جبکہ اپریل 2013 میں کاروں کی فروخت 12ہزار 11یونٹس رہی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2014کے مقابلے میں اپریل 2014کے دوران کاروں کی فروخت معمولی کم رہی، مارچ میں 12ہزار 269کاریں فروخت کی گئی تھیں۔