سندھ کے 44 محکمے31 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں کے الیکٹرک

واجبات کی عدم ادائیگی پر متعلقہ محکموں اور اداروں کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی جائے گی، کے الیکٹرک


Staff Reporter May 12, 2014
کے الیکٹرک نے واجبات کی وصولی کیلیے حکومت سندھ کو حتمی نوٹس جاری کردیا ۔ فوٹوـ: فائل

سندھ حکومت کے ماتحت 44 محکمے اور ادارے کے الیکٹرک کے 31 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں، بجلی کمپنی نے واجبات کی وصولی کیلیے حکومت سندھ کو حتمی نوٹس جاری کردیا ہے۔واجبات کی عدم ادائیگی پر متعلقہ محکموں اور اداروں کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی جائے گی،

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے صوبائی حکومت کے محکمہ فنانس کو لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 44 محکموں اور اداروں پر بجلی کے بلوں کی مد میں31 کروڑ 14لاکھ57 ہزار501 روپے کی رقم واجب الادا ہے۔نادہندہ محکموں اور اداروں محکمہ اوقاف پر61 لاکھ ، بورڈ آف ریونیو پر 68 لاکھ ، چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی پر ایک کروڑ، سٹی کورٹ پر 12لاکھ، سول ڈیفنس پر5لاکھ، سول اسپتال پر ایک کروڑ، محکمہ ثقافت و سیاحت پر 8لاکھ، ایکسائز ایند ٹیکسیشن پر 19 لاکھ ، محکمہ زراعت پر 6 لاکھ، محکمہ صحت پر ایک کروڑ 97 لاکھ، ڈائریکٹریٹ آف سول سپلائی پر ایک لاکھ، ڈائریکٹریٹ آف انڈسٹریز پر پونے 2 لاکھ ، محکمہ محنت50ہزار، ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن پر 6کروڑ 4لاکھ ، ڈائریکٹریٹ آف کالجز پر ڈیڑھ کروڑ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز پر ساڑھے 10لاکھ، محکمہ تعلیم پر 35ہزار، محکمہ ماحولیات پر81 ہزار، ایگزیگٹو انجینئر ہائی وے پر ساڑھے8 لاکھ، محکمہ خزانہ پر پونے 22 لاکھ ، محکمہ جنگلات پر سوا 12لاکھ، سندھ ہائی کورٹ پر ساڑھے 30لاکھ، اسپتالوں اور ڈسپنسریوں پر 4کروڑ 30 لاکھ ، محکمہ آبپاشی اورتوانائی پر ساڑھے 49لاکھ، لیبر کورٹ پر سوا 6لاکھ، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز پر سوا 15لاکھ، لیاری جنرل اسپتال پر 27لاکھ، محکمہ تربیت پر 40 لاکھ اور محکمہ پریس انفارمیشن پر58ہزار واجب الادا ہیں۔

اس کے علاوہ تربیتی درسگاہوں پر سوا 12 لاکھ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ ساڑھے34 لاکھ، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پر سوا 6 کروڑ، پبلک ہیلتھ اسکول پر سوا 3لاکھ،سیکریٹری صحت پرساڑھے31 لاکھ ، سندھ اسمبلی بلڈنگ پر پونے 12 لاکھ، سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن پر سوا 11لاکھ، سندھ گورنمنٹ پرنٹنگ پریس پر ڈھائی لاکھ، ایکسیئن ایجوکیشن ورکس (شرقی) پر سوا 20لاکھ روپے واجب الادا ہیں، کے الیکٹرک نے محکمہ خزانہ کو واجبات کی ادائیگی کا یہ خط 8 مئی کو جاری کیا جس میں کہا گیا ہے سندھ حکومت اور اس کے ماتحت ادارے واجب الادا رقم 30 جون سے قبل ادا کردیں۔