انگلش کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس شیڈول ایشز سیریز کا شیڈول جاری کردیا

گذشتہ برس کی تاریخ کو دہرانے کی کوشش کرتے ہوئے آغاز کارڈف سے ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے


AFP May 13, 2014
گزشتہ سیریز میں انگلینڈ کو آسٹریلوی سرزمین پر وائٹ واش ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا. فوٹو:فائل

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس شیڈول ایشز سیریز کا شیڈول جاری کردیا۔

گذشتہ برس کی تاریخ کو دہرانے کی کوشش کرتے ہوئے آغاز کارڈف سے ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلا میچ 8 جولائی سے کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو آسٹریلوی سرزمین پر وائٹ واش ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، مگر اس سے قبل جولائی اگست میں ٹیم نے ہوم گرائونڈز پر تاریخی معرکوں میں 3-0 سے فتح پائی تھی۔


آسٹریلیا اپنے ون ڈے ٹور کا آغاز آئرلینڈ کے خلاف 27 اگست کو شیڈول میچ سے کرے گا،انگلینڈ کی ٹیم بھی آئرش سائیڈ کا سامنا کرے گی۔ آسٹریلوی ٹیم سے قبل مئی اور جون میں نیوزی لینڈ بھی انگلینڈ کا دورہ کرے گا جس میں2ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20کھیلا جائے گا۔