ڈی ایم سیزک کے نظام کی مکمل بحالی کیلئے ملازمین کا احتجاج شروع

ڈی ایم سی کا نظام رائج ہے یا ٹائونز کا حکومت جلد فیصلہ کرے، مظاہرین


Staff Reporter May 13, 2014
میونسپل ورکرزٹریڈز یونینزالائنس کے کارکن بلدیاتی نظام کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

KARACHI: میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کی جانب سے ڈی ایم سیز کے نظام کی مکمل بحالی کے لیے بلدیاتی ملازمین کی احتجاجی تحریک کا آغاز آج (پیر سے) کے ایم سی ورکشاپ سے صدر زون بلدیہ جنوبی کراچی میں احتجاجی مظاہرے سے کردیا گیا۔

ملازمین نے کچرا گاڑیوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس و سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ،جمشید زون کے صدر ملک محمد نواز،لیاری زون کے اشرف اعوان ،صدر زون کے جنرل سیکریٹر ی حبیب الرحمن نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے اس فیصلے تک کہ آیا ڈی ایم سی کا نظام رائج ہے یا ٹائونز کا نظام موجود ہے ایک نظام کے فیصلے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

تاکہ ایک ہی ضلع میں کام کرنے والے ملازمین کو ایک جیسی سہولتیں حاصل ہوں، بلدیہ جنوبی کراچی میں لیاری زون ،بلدیہ شرقی کراچی میں جمشید زون ،بلدیہ غربی کراچی میں بلدیہ زون ،بلدیہ وسطی کراچی میں نارتھ کراچی زون ،بلدیہ ملیرکراچی کے ملیر زون بلدیہ کورنگی کراچی کے لانڈھی زون کے ملازمین کو دیگر زونز کے ملازمین کی طرح سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں، ایک ہی شہر کا حصہ ہونے کے باوجود مختلف ٹائونز میں مختلف سہولتیں دی جارہی ہیں ، میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کی جانب سے ڈی ایم سیز کے نظام کے مکمل نفاذ کے لیے بلدیاتی ملازمین کی احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا گیا ہے۔