آئی جی سندھ نے رواں سال درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

آئی جی سندھ فیاض لغاری نے سینٹرل پولیس آفس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے بلائے گئے۔


Staff Reporter September 18, 2012
آئی جی سندھ فیاض لغاری نے سینٹرل پولیس آفس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے بلائے گئے۔ فوٹو: ایکسپریس

RAWALPINDI: آئی جی سندھ فیاض لغاری نے سینٹرل پولیس آفس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے بلائے گئے۔

اجلاس میں پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا ، اس موقع پر انھیں حالات کوکنٹرول میں رکھنے کے ضمن میں پولیس کی جانب سے اختیارکردہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی، آئی جی سندھ نے رواں سال میں اب تک درج کیے جانے والے مقدمات کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت،گرفتار و عدم گرفتار ملزمان کی تفصیلات اور پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں پر مشتمل تمام تر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا کہ رینج کے ڈی آئی جیز اپنی نگرانی میں ضلع ایس ایس پیز اور تھانہ ایس ایچ اوز سے متعلقہ علاقوں میں رینڈم اسنیپ چیکنگ اور گشت کو موثر بنانے کے ساتھ ساتھ حساس تنصیبات اور اہم مقامات سمیت پبلک مقامات اور صنعتی زونز کی سیکیورٹی کو بھی مزید ٹھوس بنائیں گے۔