کراچی، کورنگی کی گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری

فیکٹری میں آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، ریسکیو حکام


محمد شاہ میر خان September 13, 2026

کراچی:

شہر قائد میں کورنگی ویٹا چورنگی میں الشمس کانٹے کے قریب گارمنٹس فیکٹری کی دوسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔