پشاور میں مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف

غیر معیاری اور مضر صحت قیمہ چپلی اور سیخ کباب کے لیے سپلائی کیا جاتا تھا، یونٹس سیل کرکے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا


ویب ڈیسک September 22, 2023
(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

مرغی کی ہڈیوں اور رنگ کو ملا کر قیمہ تیار کرکے ہوٹلوں پر سپلائی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے قیمہ تیار کرنے والے یونٹس پر چھاپے میں 5 ہزار کلوگرام سے زائد مرغیوں کی ہڈیاں برآمد کرکے تلف کردیں۔

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں چھاپا مار کارروائی کے دوران پتا چلا کہ مشین سے مرغیوں کی ہڈیوں کے ساتھ رنگ ملا کر مضر صحت اور غیر معیاری قیمہ تیار کیا جا رہا تھا۔فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق یہ قیمہ چپلی اور سیخ کباب کے لیے ہوٹلوں کو سپلائی کیا جانا تھا۔

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/09/whatsapp-video-2023-09-22-at-9.58.19-am-1695380331.mp4"][/video]

چھاپے کے بعد 2 یونٹس کو سیل کرکے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی شاہ رخ خان کے مطابق ایسے عناصر شہریوں کی صحت سے کھیلنے اور پوری انڈسٹری کو بدنام کرنے سے باز آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کاروبار کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/09/whatsapp-video-2023-09-22-at-9.58.18-am-1695380426.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں