- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے۔
یہ بات انہوں نے نیویارک میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ نگراں وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرنے کے لیے وہاں پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام مظالم کا شکار ہیں اس مسئلے کو آج عالمی سطح پر پیش کریں گے، حکومتوں سے قطع نظر مسئلہ کشمیر کے معاملے میں عالمی سطح پر اپنا موقف پیش کرتے رہنا چاہیے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ظلم کررہا ہے اور اب وہ کینیڈا میں بھی کارروائیاں کررہا ہے، خالصتان تحریک کے رہنما کو بھارتی ایجنٹوں نے کینیڈا کی سرزمین پر قتل کیا، بھارت نے جو کیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بھارت میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، ہندوتوا کا نظریہ دنیا کو جنگ اور آگ کی لپیٹ میں لاسکتا ہے۔
ملک میں بجلی کے زائد بلوں کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہمارے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ہم توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، آئی پی پیز سے معاہدے ایسے ہوئے ہیں کہ بجلی بنے یا نہ بنے ادائیگی کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں، معیشت کی بہتری کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں اور آئی ایم ایف ہمارے اقدامات سے مطمئن ہے، پسے ہوئے طبقے کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے، غریب افراد کو ریلیف دینے کے لیے صاحب ثروت افراد اپنا کردار ادا کریں۔
نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج اقوام متحدہ کے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں اور اسلامو فوبیا کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔