منال خان کے بےبی شاور کی تصاویر وائرل

منال خان کے ہاں بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے


ویب ڈیسک September 24, 2023
منال خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع: فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کے 'بےبی شاور' کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ایمن خان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد اب منال خان کے ہاں بھی بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، پہلے بچے کی پیدائش سے قبل گزشتہ روز اداکارہ کا 'بےبی شاور' کیا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

'بےبی شاور' میں منال خان کو اپنی والدہ عظمیٰ مبین، بہن ایمن خان، بھانجی امل منیب سمیت چند دوستوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

a1 a2 a3

تصاویر پر منال خان کے مداحوں کی جانب سے اُن کے نئے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

a4 a5 a6

دوسری جانب منال خان کی والدہ عظمیٰ خان نے اپنی بیٹی کے لیے انسٹاگرام پر خصوصی پیغام جاری کیا۔
" data-instgrm-version="14">






View this post on Instagram


A post shared by Uzma mubeen (@uzmamubeen_02)






منال خان کی والدہ نے بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'میری چھوٹی سی مانو اب ماما بن جائے گی، میری جان! میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں'۔

یاد رہے کہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی ستمبر 2021 میں انجام پائی تھی۔