- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

فوٹو: گیٹی امیجز
اندور: بھارت نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔
اتوار کو بھارت کے شہر اندور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انڈین بلے بازوں نے آسٹریلیا کی ٹیم کا بھرکس نکالتے ہوئے 400 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔
آسٹریلیا کی اننگز کے دوران بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے پر میزبان ٹیم کو 33 اوورز میں 317 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا جس کے تعاقب میں کینگروز 217 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ یوں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 99 رنز سے میچ جیت لیا۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔ شبمن گل اور شری یاس ائیر نے سنچریاں جبکہ سوریا کمار یادیو اور کے ایل راہول نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
آسٹریلیا کے کیمرون گرین نے 2، جوش ہیزل ووڈ،سئین ایبوٹ اور ایڈم زامپا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا رہا 9 رنز کے مجموعی اسکور پر دو وکٹیں گریں جبکہ 108 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 217 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 53 اور سیئن ایبٹ 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارتی بولرز روی چندرن ایشون اور رویندرا جڈیجا نے تین تین، پرسدھ کرشنا نے 2 اور محمد شامی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت نے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 27 ستمبر کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔