ایشین والی بال ٹورنامنٹ پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان ٹیم کو کوارٹر فائنل میں قطر سے شکست ہوئی تھی


Sports Reporter September 26, 2023
فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان نے بھارت کو 0-3 سے شکست دے کر ایشین گیمز والی بال ٹورنامنٹ میں 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

چین میں جاری 19 ویں ایشین گیمز کے والی بال ٹورنامنٹ میں 5 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے مقابلے میں قومی ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے میں روایتی حریف بھارت کو مات دے دی۔

پاکستان نے پہلا سیٹ 21-25 سے جیتنے کے بعد دوسرے سیٹ میں 20-25 سے کامیابی پائی اور پھر تیسرے سیٹ میں 23-25 سے فتح اپنے نام کرلی۔

قبل ازیں پول ڈی میں پاکستان ٹیم منگولیا، چائنیز تائپے اور جنوبی کوریا کومات دینے کے بعد کوارٹر فائنل میں قطرسے شکست کھا گئی تھی۔