گستاخانہ فلم مسلمانوںعیسائیوں کولڑانے کی سازش ہےفضل کریم

حضورکی شان میں گستاخی پرساری پارلیمنٹ کوباہرنکل کراحتجاج کرنا چاہیے ، حنیف عباسی


Monitoring Desk September 18, 2012
فلم اور املاک کو نقصان پہنچانا دونوں قابل مذمت ہیں، فرزانہ ہادی’’کل تک‘‘ میں گفتگو فوٹو : فائل

چیئرمین سنی اتحادکونسل صاحبزادہ فضل کریم نے کہاہے کہ گستاخانہ فلم بنیادی طورپردنیا کی دوبڑی قوموں عیسائیوں اور مسلمانوں کوآپس میں لڑانے کی سازش ہے۔

۔گستاخانہ فلم بہت بڑا ایشو ہے جس سے پورے عالم اسلام کا دل دکھا ہے۔پروگرام ''کل تک'' میں اینکرپرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ ہم نے 21ستمبرکوملک گیرہڑتال کی کال دی ہے اور میں تمام مکاتب فکر سے اپیل کرتا ہوںکہ وہ آخری نبی کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف احتجاج میں شامل ہوں۔

ن لیگ کے رہنماحنیف عباسی نے کہاکہ حضورکی شان میں گستاخی پرساری پارلیمنٹ کو باہرنکل کراحتجاج کرنا چاہیے کیونکہ اس ایشو پرہم ساری مسلم امہ کی نمائندگی کررہے ہیں۔گستاخانہ فلم پر اگر او آئی سی خاموش رہتی ہے تو پھران کے ایمان پرشک کیاجاسکتا ہے۔ہمیں احتجاج کرنا چاہیے لیکن توڑ پھوڑ یا تشدد کا عنصر شامل نہیں ہونا چاہیے۔

انسانی حقوق علمبردارفرزانہ ہادی نے کہاکہ یہ فلم ہرطرح سے قابل مذمت ہے لیکن جس طرح سے ہم احتجاج میں لوگوں کوماررہے ہیں سرکاری املاک کونقصان پہنچا رہے ہیں یہ بھی قابل مذمت ہے ۔ اگرہم احتجاج کرتے ہوئے سفارتخانوں میں گھسنے کی کوشش کریں گے توپھرتوان کے مقاصد پورے ہوجائیں گے جنھوں نے یہ سازش کی ہے۔