حکومت اورعدلیہ کے درمیان کھڑکی بند نہیں ہوئی کائرہ

گستاخانہ فلم کیخلاف جذبات کی قدرکرتاہوں لیکن خداکیلیے املاک کو نقصان نہ پہنچائیں


Monitoring Desk September 18, 2012
ایگزیکٹوز نے پارلیمنٹ کویرغمال بنالیا،خواجہ آصف،پروگرام لائیوود طلعت میں اظہار خیال فوٹو فائل

مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ حکومت اورعدالت کے درمیان موقع موجود ہے۔

گیلانی کوخط نہ لکھنے کی وجہ سے جانا پڑا اب جوبھی خط نہیں لکھے گااس کے ساتھ یہی سلوک ہوگا اس لیے اب کوئی درمیانی راستہ ڈھونڈنا پڑے گا۔

پروگرام لائیوود طلعت میں اینکرپرسن طلعت حسین سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت نے صدرزرداری کوتحفظ دینا ہی دینا ہے۔طے کرلیاگیاکہ صدرکو بچانے کے دوتین وزیراعظم اگر قربان کرنے بھی پڑے توکوئی بات نہیں۔

ملک ریاض،ایگزیکٹو ز،اٹارنی جنرل اورکچھ اینکرزسارے ایک ہی طاقت کے مختلف روپ ہیں یہ سارے صدرکوتحفظ دینے میں لگے ہوئے ہیں ۔ ایگزیکٹوز نے پارلیمنٹ کو یرغمال بنالیاہے۔ وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہاکہ حکومت اورعدلیہ کے درمیان کھڑکی بندنہیں ہوئی ہماراعدالت سے کبھی ٹکرائونہیں رہا ہم نے عدالت کے فیصلے کا احترام کیا ہے ۔

عدالت کوپھاڑکردوٹکڑے کرنا مسلم لیگ ن کاکام ہے۔ ایسی بات نہیں کرنا چاہتاجس پرمیرے خلاف توہین عدالت لگ جائے۔گستاخانہ فلم کے خلاف پوری امت مسلمہ کے جذبات کی میں قدرکرتاہوں لیکن خدا کے لیے احتجاج کے دوران اپنے ملک کی املاک کونقصان نہ پہنچائیں۔ہم خط نہیں لکھ سکتے اور ہم خط نہیںلکھیں گے دوالگ باتیں ہیں۔

ملک ریاض اپنے مقدمات لڑرہے ہیں وہ ایک الگ ایشوہے اس سے حکومت کاکوئی تعلق نہیں ہے۔ملک ریاض کی صدرسے دوستی اپنی جگہ پرہے۔ ملک اس وقت الیکشن کی طرف بڑھ رہا ہے ایسی صورتحال میں میڈیا کوبہت نیوٹرل رول ادا کرنا چاہیے کسی ایک کی سائیڈ نہیں لینی چاہیے ۔