پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمز کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

جاپان کے ہاتھوں 3-2 سے شکست، پیرس اولمپکس میں شرکت خطرے میں پڑ گئی


Sports Reporter October 02, 2023
فوٹو: فائل

قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

پیر کو چین کے شہر ہانگزو میں پاکستان ہاکی ٹیم جاپان کے ہاتھوں 3-2 سے شکست کھا گئی۔ سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کو جاپان کے خلاف اپنا آخری گروپ مرحلے کا میچ جیتنا ضروری تھا۔

اس سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کو ہفتہ کو بھارت کے خلاف 10-2 کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر ٹیم منیجر نے قوم سے معافی بھی مانگی تھی۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز کی گولڈ میڈلسٹ ٹیم براہ راست پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔

مزید پڑھیں: ایشین گیمز؛ نیپال نے ٹی20 کی تاریخ ہی پلٹ کررکھ دی

میڈل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی پیرس اولمپکس میں شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنےکے لیے قومی ہاکی ٹیم کو اولمپکس کوالیفائنگ ہاکی ٹورنامنٹ ہر صورت جیتنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایشین گیمز؛ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست

پیرس اولمپکس کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ٹاپ یورپین، ایشین اور افریقن ٹیمیں شریک ہوں گی۔ قومی ہاکی ٹیم اولمپکس 2016 اور 2020 میں بھی کوالیفائی نہیں کرپائی تھی جبکہ ورلڈ کپ مقابلوں سے بھی باہر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں