جھل مگسی نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

واقعہ گنداواہ کے علاقے میں پیش آیا، لاشوں اور 3 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی


ویب ڈیسک October 09, 2023
(فوٹو: فائل)

نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 3 افراد زخمی ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔