رضوان کے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی پر صہیونی ریاست آگ بگولہ

ویب ڈیسک  پير 16 اکتوبر 2023
محمد رضوان نے سری لنکا کیخلاف فتح کو فلسطینیوں کے نام کیا تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

محمد رضوان نے سری لنکا کیخلاف فتح کو فلسطینیوں کے نام کیا تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

مقبوضہ بیت المقدس: کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کی پاکستان کیخلاف جیت پر اسرائیل نے سوشل میڈیا پر خوشی اظہار کرتے ہوئے محمد رضوان پر طنز بھی کردیا۔

اسرائیلی حکومت کے سرکاری ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بھارت سے پاکستان کی شکست پر بیان میں اسرائیلی حکومت نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ بھارت نے ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ پاکستان اپنی فتح حماس کے دہشت گردوں کے نام کرنے کے قابل نہیں رہا۔ بھارت کے دوستوں نے جس طرح ہم سے اظہار یکجہتی کیا اس نے بہت متاثر کیا۔

بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔ میچ میں 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے محمد رضوان نے پاکستانی ٹیم کی جیت غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سامنا کرتے فلسطینیوں کے نام کی تھی۔

مزید پڑھیں: فلسطینوں کے نام ایوارڈ؛ بھارتی شائقین کیجانب سے رضوان کو ناروا سلوک کا سامنا

قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد اپنے ’’مین آف دی میچ‘‘ کا ایوارڈ فلسطینوں کے نام کرنے والے محمد رضوان کو بھارتی شائقین کے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: ’’رضوان نے کچھ غلط نہیں کیا‘‘ پاکستان نے آئی سی سی پر واضح کردیا

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھارت کے خلاف میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ رہے تھے کہ بھارتی شائقین کی جانب سے انہیں سیڑھیوں پر نامناسب مذہبی نعرے لگا کر اکسانے کی کوشش کررہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔