افغانستان سے شکست؛ کپتان سمیت کئی کرکٹرز ہوٹل میں رو پڑے

ویب ڈیسک  بدھ 25 اکتوبر 2023
سابق کھلاڑیوں نے واقعے کی تصدیق کردی (فوٹو؛ گلف نیوز)

سابق کھلاڑیوں نے واقعے کی تصدیق کردی (فوٹو؛ گلف نیوز)

آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت کئی کرکٹرز کو روتے ہوئے دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ افغانستان کے خلاف شرمناک ہار کے بعد کپتان بابراعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو ہوٹل میں روتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی سابق کرکٹرز نے تصدیق بھی کی۔ افغان ٹیم کیخلاف شکست نے کرکٹرز پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی گراؤنڈ میں بھی افغانستان کے خلاف شکست کے بعد پریشان اور کئی مایوس تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ورلڈکپ سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ اگر مگر کا کھیل شروع

افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں اگر مگر کا شکار ہوچکی ہیں، ورلڈکپ میں پاکستان نے 5 میچز نے میں سے 3 ہارے جبکہ 2 میں فتح نصیب ہوئی ہے۔

https://twitter.com/_FaridKhan/status/1716813128246444298

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔