شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کا ٹیزر ریلیز

فلم ’ ڈنکی‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی


November 02, 2023
فلم "ڈنکی" کا ٹیزر جاری کردیا گیا: فوٹو بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر اُن کی نئی آنے والی فلم "ڈنکی" کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

شاہ رخ خان آج اپنی 58 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ایسے میں کنگ خان کے مداحوں کو سالگرہ کا تحفہ دیتے ہوئے "ڈنکی" کے فلمسازوں نے فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا ہے۔

لیجنڈری ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کی نئی میگا فلم 'ڈنکی' کے ٹیزر کا آغاز گلوکار سونو نگم کے گانے سے ہوتا ہے جسے جاوید اختر نے لکھا ہے اور پریتم نے کمپوز کیا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)






ٹیزر کے آغاز میں شاہ رخ خان کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ریگستان میں پیدل چلتے ہوئے دِکھایا گیا، ٹیزر میں شاہ رخ خان کا ڈانس بھی دِکھایا گیا اور ساتھ ہی فلم کے کچھ مزاحیہ سین بھی دِکھائے گئے۔

شاہ رخ خان نے فلم کا ٹیزر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ ہر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "اپنے خوابوں اور خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کرنے والے سادہ اور حقیقی لوگوں کی کہانی، دوستی اور محبت سے بھرپور ایک دل دہلا دینے والی کہانی"۔

اداکار نے مزید لکھا کہ "اس سفر کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ سب ہمارے ساتھ آئیں گے"۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی سالگرہ، "منت" سے ویڈیو وائرل


واضح رہے کہ مبینہ طور 'ڈنکی' ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔


شاہ رخ خان فلم 'ڈنکی' میں بالکل مختلف روپ میں دکھائی دیں گے جو شائقین اور ان کے مداحوں کو یقینا پسند آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں