ورلڈکپ: بنگلادیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

ویب ڈیسک  پير 6 نومبر 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

دہلی: ورلڈ کپ کے 38ویں میچ بنگلا دیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے 280 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

بنگلا دیش کی جانب سے نجم الحسن شانتو 90 جبکہ کپتان شکیب الحسن 82 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اوپنر لٹن داس 23، تنزید حسن 1، محمود اللہ 22، مشفق رحمان 10  اور مہدی حسن میراز 3 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دے دی

توحید ہریدوئے اور تنظیم حسن ثاقب رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

سری لنکا کی جانب سے مدھوشنکا نے 3 جبکہ اینجلو میتھیوز نے مہیش ٹھیکشانا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بنگلا دیش کی دعوت پر سری لنکن ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو پہلی وکٹ 5 کے مجموعی اسکور پر گر گئی، اوپنر کشال پریرا 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اسکے بعد دوسری وکٹ کی شراکت میں 61 رنز بنائے گئے لیکن 11ویں میں کپتان کشال مینڈس 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر پاتھم نسانکا تھے جنہوں نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 63 رنز بنے لیکن یہاں سدیرا سمارا وکراما 41 رنز پر وکٹ کھو بیٹھے۔ اینجلو میتھیوز ’’ٹائم آؤٹ‘‘ کا شکار ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 78 رنز جوڑے گئے، یہاں دنن جیا ڈی سلوا 34 رنز بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ مہیش تھیکسانا 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ چریت اسلانکا 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں؛ اینجلو میتھیوز ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر وکٹ گنوانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ دہلی میں کھیلا جا رہا ہے۔

بنگلہ دیش نے ٹیم میں مستفیض الرحمان کی جگہ تنزید تمیم کو شامل کیا ہے جبکہ سری لنکن ٹیم میں دیموتھ کرونارتنے اور ہمانتا کی جگہ کشال پریرا اور دنن جیا ڈی سلوا کھیل رہے ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں کوالیفائی کرنے کے لیے سری لنکا اور بنگلہ دیش کے لیے یہ میچ اہم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔